نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہیکہ کورونا وائرس کی وبا دنیا کے سامنے گزشتہ 100 سال کا سب سے بڑا چیلنج بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کو اس آفت سے نجات دلانے کیلئے ایک سال میں ویکسین بنا کر لوگوں کو دینے کا عظیم کام تاریخ میں غالباً پہلی بار انجام دیا گیا ہے۔ وہ سی ایس آئی آر ۔ کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ سوسائٹی سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ صدی کا تجربہ ہیکہ جب پہلے کوئی ایجاد دنیا کے دیگر ملکوں میں ہوا کرتی تو ہندوستان کو اس کیلئے کئی کئی سال انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن آج ہمارے ملک کے سائنسدانوں نے قوم کیلئے باعث وقار کارنامہ انجام دیا ہے۔