کورونا :15 ستمبر تک مہاراشٹرا میں کوئی بھرتی نہیں

   

نئی دہلی۔ مہاراشٹر حکومت نے پیر کو عدالت عظمی میں کہا کہ اس نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر 15 ستمبر تک کوئی بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مہاراشٹرا حکومت نے مراٹھا ریزرویشن سے متعلق سماعت کے دوران عدالت عظمی کو یہ معلومات فراہم کیں۔ریاست میں تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں مراٹھیوں کو 12% ریزرویشن دینے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر جسٹس ایل ناگیشورا راؤ، جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس ایس رویندر بھٹ پر مشتمل ڈویژن بنچ آج سے ہر روز سماعت کرنے والی تھی، لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے مذکورہ معلومات دیئے جانے کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔عدالت عظمی نے کہا کہ وہ 25 اگست کو اس معاملے کی ابتدائی نکات پر سماعت کرے گی، جبکہ حتمی سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔