کورو نا وائرس: لداخ کے ایک اور مریض کا ٹیسٹ مثبت، کل تعداد تین

   

Ferty9 Clinic

لیہہ12مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) لداخ یونین ٹریٹری میں ایران سے لوٹنے والے ایک اور مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے یہاں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد تین ہوئی ہے ۔بتادیں کہ لداخ میں پہلے ہی دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم حکام کے مطابق یہ دونوں مریض روبہ صحت ہورہے ہیں۔لداخ یونین ٹریٹری کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے میڈیا کو بتایا: ‘لداخ کے چھو چھٹ گاؤں میں پہلے ہی دو کیسز محمد حسین اور محمد ہادی کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے ہیں اور کل شام محمد ہادی کے بیٹے ذاکر حسین کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کو ہارٹ فاؤنڈیشن ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ موصوف کے خاندان کے چھ افراد کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے اور ان کے نمونوں کو بھی ٹیسٹ کے لئے دلی بھیجا جارہا ہے ۔موصوف سکریٹری نے کہا کہ محمد حسین کے داماد محمد ناظر کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔