کورٹلہ اُردو گھر ڈیولپمنٹ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے تہنیتی تقریب کا انعقاد

   

کورٹلہ 13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اُردو گھر ڈیولپمنٹ ویلفیر سوسائٹی کورٹلہ کی جانب سے عمران خان پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ جناب احمد عبدالقیوم کی نگرانی میں محمد وسیم ڈسٹرکٹ صدر کانگریس پارٹی اقلیتی سیل، محمد نجیب الدین، محمد عبدالواجد موظف پرنسپل نے جناب عمران خان پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ کو تہنیت پیش کی۔ اِس موقع پر جناب احمد عبدالقیوم نے کہاکہ کورٹلہ ٹاؤن کے اُردو میڈیم سے وابستہ طلباء و طالبات جنھوں نے دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد تعلیم ترک کی ہے ایسے طلباء و طالبات کیلئے سوسائٹی کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کیلئے تعاون کیا جارہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسے طلباء و طالبات جو معاشی پریشانیوں کے سبب دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں اُنھیں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں اُردو گھر ڈیولپمنٹ ویلفیر سوسائٹی کورٹلہ کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ اُردو گھر ڈیولپمنٹ ویلفیر سوسائٹی کورٹلہ کی جانب سے جناب محمد عمران خان پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ مولانا عبدالکریم، محمد معزالدین، محمد نجم الدین و دیگر موجود تھے۔