کورٹلہ حلقہ میں پرامن رائے دہی میڈ پلی پولنگ مرکز پر تناؤ دیکھا گیا

   

Ferty9 Clinic

مٹ پلی ۔ 30 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ اسمبلی حلقہ جہاں پر دو لاکھ سے زائد ووٹرس ہیں سیاسی تینوں پارٹیوں بی آر ایس (امیدوار ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے)، کانگریس (جواڑی نرسنگ راؤ)، بی جے پی (دھرما پوری اروند) میں کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیا۔ پولنگ فیصد 60-65 کے درمیان ہونے پر امیدواروں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ مجموعی طور پر کورٹلہ، مٹ پلی ڈیویژنس کے علاوہ ملاپور، ابراہیم پٹنم منڈلوں کے مواضعات میں پرامن رائے دہی رہی۔ پولیس اور متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے۔ میڈپلی (مغربی) کے ایک پولنگ بوتھ پر بی جے پی امیدوار ڈی اروند نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہنچنے کی کوشش پر بی آر ایس پارٹی مقامی سرپنچ، تروپتی ریڈی و پارٹی کارکنوں، کانگریس پارٹی کارکنوں نے احتجاج کرنے کی کوشش کی۔ بروقت پولیس کی مداخلت سے معاملہ رفع دفع رہا۔ سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے علاوہ ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ پولنگ مراکز اور پارٹی ورکرس کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔