کورٹلہ رکن اسمبلی کے آفس میں شادی مبارک چیکس کی تقسیم

   

کورٹلہ6 /جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کورٹلہ رکن اسمبلی کی کیمپ آفیس میں منعقد شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی چیکس تقسیم تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو رکن اسمبلی کورٹلہ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئی ترقیاتی اقدامات انجام دیئے جارہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی کے چیکس کی تقسیم میں تاخیر ہوئی ہے اُنہوںنے کہا کہ ضلع کلکٹر جگتیال سے نمائندگی کرتے ہوئے شادی مبارک اور کلیانہ چیکس کو منظوری حاصل ہوئی۔اُنہوںنے کہا کہ کورونا وائرس سے ریاست کی معاشی حالت بہت ہی ابتر ہوچکی ہے لیکن ریاستی حکومت نے آسرا پنشن ‘شادی مبارک ‘کلیانہ لکشمی اور دیگر فلاحی اسکیمات کو جاری رکھتے ہوئے ریاستی عوام کی فلاح و بہبودی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔اُنہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے ٹھوس اقدامات کے سبب جہاں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد دیگر ریاستوں کے مقابلے میں تلنگانہ ریاست میں کم ہیں اس موقع پر کلیانہ لکشمی کے 38 اور شادی مبارک اسکیم کے تحت 12چیکس جملہ پچاس لاکھ پانچ ہزار آٹھ سو روپئے پر مشتمل چیکس تقسیم کئے گئے۔اس تقریب میں این ستیا نارائنا تحصیلدار کورٹلہ ‘ڈی راجیش سرپنچ فورم صدر ضلع جگتیال ‘سی وینکٹ راو صدر ضلع رعیتو سمیتی جگتیال ‘انم انیل صدر ٹی آریس پارٹی کورٹلہ ٹاون ‘ٹی نارئنا ایم پی پی ‘کونسلرس لکمشن ‘مظفر احمد سجو ‘محمد صابر ‘ٹی آریس قائدین محمد عبدالرحیم ‘محمد محسین ‘محمد بابا ‘محمد ریاض ‘واسق الرحمن اور دیگر موجود تھے۔