کورٹلہ: سافٹ ویر انجینئر لڑکی کے قتل کا معمہ حل

   

مقتولہ کی چھوٹی بہن اور اس کے بوائے فرینڈ کے ہاتھوں قتل کا انکشاف۔ پولیس کا بیان

کورٹلہ ۔ 2ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں سافٹ ویر انجینئر دیپتی کی موت مشتبہ نہیں بلکہ اس کی چھوٹی بہن چندنا اور اس کے بوائے فرینڈ شیخ عمر نے مل کر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔جگتیال ضلع ایس پی بھاسکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیپتی کی چھوٹی بہن چندنا کی انجینئرنگ کی تعلیم کے دوران اپنے کلاس میٹ شیخ عمر سے محبت ہوگئی تھی اور یہ دونوں انجینئرنگ کی تکمیل کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس کیلئے رقم کی ضرورت تھی ۔ضلع ایس پی بھاسکر نے 28 اگست کو چندنا کے گھر والے حیدرآباد گئے ہوئے تھے اور گھر میں چندنا اور اس کی بڑی بہن دیپتی تھی اور چندنا نے حیدرآباد میں رہنے والے شیخ عمر کو اس کی اطلاع دی اور بتایا کہ گھر میں رقم اور سونا بھی موجود ہے جس پر عمر حیدرآباد سے کار میں کورٹلہ پہنچ گیا اور رات دیر گئے چندنا نے دیپتی کے سوجانے کے بعد عمر کو گھر میں بلایا۔عمر اور چندنا نے الماری میں موجود سونا اور رقم لے رہے تھے کہ آواز سن کر دیپتی نیند سے بیدار ہوگئیاور گڑ بڑ شروع کردی جس پر چندنا اور عمر نے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرلیا اور مزید پوچھ تاچھ جاری ہے اس کیس میں مزید دو افراد کو ملزمین بنایا گیا ہے۔