کورٹلہ /5 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہریش راؤ ریاستی وزیر صحت و خزانہ نے کورٹلہ کے سرکاری دواخانے میں ڈائلاسیس سنٹر کا 5 جنوری جمعرات کو افتتاح کیا ۔انہوں نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے کورٹلہ کے سرکاری دواخانے کو 30 بستر والا دواخانے کو برھاکر 100 بستر والا دواخانے کا درجہ دیا گیا اور 100 بستر والے دواخانے کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپئے فنڈس جاری کئے گئے کورٹلہ کے سرکاری دواخانے کو 30 بستروں دواخانے سے 100 بستر والا دواخانے کا درجہ دیتے ہوئے سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ کورٹلہ اور مٹ پلی میں گردے کے مریضؤں کے علاج کیلئے کورٹلہ میں ڈائلاسیس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ گردے کے مرض میں مبتلا مریضوں کو سفر کیلئے بس پاس کی سہولت کے ساتھ آسرا پنشن دیا جائے گا۔اس پروگرام میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود مسٹر کے ایشور ، رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راؤ ، ضلع پریشد چیرمین جگتیال ڈی وسنتا ، ڈسٹرکٹ کلکٹر مسٹر جی روی کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین کونسلروں نے شرکت کی ۔