کورٹلہ منڈل پریشد کے اجلاس کا انعقاد

   

کورٹلہ /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ منڈل پریشد کا اجلاس صدر منڈل پریشد ٹوٹا نارائنا کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے کورٹلہ منڈل کے تمام مسائل کی یکسوئی کرنے کا تیقن دیا ۔ موسم برسات میں جو سڑکیں خراب ہوئیں تھے ۔ ان سڑکوں کی مرمتی کاموں کو شروع کئے جائیںگے ۔ چلاگنڈو تا بھوشن راؤ پیٹ تک بی ٹی روڈ کے کام تمام افراد کے تعاون کے ساتھ کئے جائیں گے ۔ کورٹلہ ٹاون میں آئی ٹی سنٹر قائم کرتے ہوئے بے روزگار افراد کو روزاگار کے مواقع فراہم کئے گئے ۔ غریب افراد اور دیگر گاؤں سے مختلف کاموں پر کورٹلہ ٹاون کو آنے والے عوام کیلئے کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں انا پورنا کینٹن کے ذریعہ 5 روپئے میں کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔ کورٹلہ منڈل کو ہر طرح سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا تیقن دیا ۔ بعد ازاں بیسٹ گرام پنچایتی ایوارڈ حاصل کرنے والے کملاپور سرپنچ کو رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے تہنیت پیش کی ۔ اس تقریب میں زیڈ پی ٹی سی ممبر شریمتی ڈی لاونیا راجیش نائب صدر منڈل پریشد چٹی سروپارانی وینکٹ راؤ ڈسٹرکٹ صدر سرپنچ فورم جناب ڈی راجیش ، ڈسٹرکٹ صدر کسان رابطہ سمیتی ، مسٹر سی وینکٹ راؤ ایم پی ڈی او سرینواس تحصیلدار ایٹالہ کشن ٹرانسکو اے ڈی ای انجینیلو ، محتلف دیہاتوں کے سرپنچوں ایم پی ٹی سی ممبروں نے شرکت کی ۔