دیپا داس منشی نے پارٹی کھنڈوا پہنایا
حیدرآباد ۔ 19۔ جولائی (سیاست نیوز) کورٹلہ میونسپلٹی کی صدرنشین اے لونیا اور بی آر ایس کے ٹاؤن پریسڈنٹ اے انیل کے علاوہ بی آر ایس کے 6 کونسلرس نے آج کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ گاندھی بھون میں جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ دیپا داس منشی نے بی آر ایس قائدین کا استقبال کیا اور انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنایا۔ اس موقع پر ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ اور دیگر قائدین موجود تھے۔ دیپا داس منشی نے کہا کہ کانگریس حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر بی آر ایس کے عوامی نمائندے شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ کورٹلہ میونسپل چیرمین اور 6 کارپوریٹرس کی کانگریس میں شمولیت سے حلقہ میں کانگریس پارٹی مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی حکومت نے 7 ماہ میں تمام اہم انتخابی وعدوں پر عمل آوری کا آغاز کردیا ہے ۔ کسانوں کو دو لاکھ روپئے تک قرض کی معافی اسکیم کے پہلے مرحلہ میں 11 لاکھ کسانوں کا ایک لاکھ روپئے کا قرض معاف کردیا گیا۔ 15 اگست سے قبل دوسرے مرحلہ کے تحت مزید ایک لاکھ روپئے قرض معاف کیا جائے گا۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ غریبوں کو 500 روپئے میں گیس سلینڈر اور 200 یونٹ مفت برقی سربراہی پر عمل آوری عنقریب شروع ہوگی۔ 1