کورٹلہ میںسی ایم ریلیف فنڈس کے چیکس کی تقسیم

   

کورٹلہ ۔22مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکنٹلہ سنجے رکن اسمبلی کورٹلہ نے کورٹلہ کے ایم ایل اے کیمپ آفس میں کورٹلہ ٹائون کے 35استفادہ کنندگان میں9,67,000روپئے مالیت کے چیف منسٹرریلیف فنڈس تقسیم کیے اور کورٹلہ منڈل کے 19استفادہ کنندگان میں 48,000روپئے مالیت کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ س کے چیکس تقسیم کیے ۔ انہونے اس موقع پرکی گئی تقریر میں کہا کہ کانگریس پارٹی نے انتخابات کے موقع پرعوام سے جو وعدے کیے تھے ‘انہیں عملی جامہ پہنانے میں کانگریس پارٹی یکسرناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں سے ریاست کے عوام عاجز آچکے ہیںا ور کے سی آر سابق چیف منسٹرکے دور اقتدارکویاد کررہے ہیں۔ انہوں نے مرکزکی بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقیدکرتے ہوئے پڑوسی ریاست آندھراپردیش کوکئی کروڑرقم فنڈس منظور کیے گئے جبکہ ریاست تلنگانہ کو ایک روپیہ بھی فنڈس مختص نہ کیے جانے پربھارتیہ جنتا پارٹی کے دوہرے پن کی شدیدمذمت کی ۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد کی عوام نے رکن پارلیمنٹ نظام آباد دھرم پوری اروند کو دومرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب کیے جانے کے باوجود حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈس منظورنہ کروائے جانے پر شدید تنقیدکی ۔انہوںنے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی ترقی کیلئے نریندرمودی وزیراعظم سے نمائندگی کرتے ہوئے فنڈس منظورکروانے کوکہا ۔ انہوںنے بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین پرانتخابات کے موقع پرنوجوانوںکے جذبات سے استحصال کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کادھرم پوری اروند ایم پی نظام آبادپرالزام عائدکیا۔اس تقریب میںصدرمنڈل بی آرایس پارٹی ڈی راجیش ‘سابق صدرمنڈل پریشدٹوٹا نارائنا‘ وینکٹ رائو‘ سید فہیم صدر بی آرایس پارٹی مائناریٹی سیل ‘کورٹلہ ٹاون کے علاوہ بی آرایس پارٹی کے دیگر قائدین ‘کورٹلہ ٹاون ‘کورٹلہ منڈل کے چیف منسٹرریلیف فنڈس کے استفادہ کنندگان نے شرکت کی ۔