کورٹلہ میں آئسولیشن سنٹر کا آغاز

   

تمام سہولتیں موجود ، چیرپرسن بلدیہ اے لاونیا کا بیان
کورٹلہ : ۔ جناب ونود کمار آر ڈی او کورٹلہ ، کلواکنٹلہ ودیاساگرراو رکن اسمبلی کورٹلہ کے فرزند ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے ، چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی انم لاونیا ، صدر منڈل پریشد کورٹلہ جناب ٹوٹا نارائنا نے عوام سے کورونا وائرس کے تعلق سے لاپرواہی نہ برتنے اور پازٹیو آنے پر گھر میں نہ رہنے کے حالات پیدا ہونے پر کورٹلہ ٹاون میں قائم کردہ آئسولیشن سنٹر سے مستفید ہوں ۔ گورنمنٹ گرلز جونیر کالج کورٹلہ میں قائم کردہ آئسولیشن سنٹر کا شریمتی انم لاونیا ، انیل چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ نے کورونا پازٹیو مریضوں کیلئے آغاز کیا ۔ آئسولیشن سنٹر میں شریک ہونے والے خواہشمند افراد اپنے آدھار کارڈ کے ساتھ ڈاکٹرس سے ربط پیدا کریں اور اس طرح بہت ضروری افراد کیلئے آکسیجن کنٹینر کو ڈاکٹر سنجے اپنے دوستوں کی مدد سے فراہم کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ صدر کسان رابطہ سیمتی جناب وینکٹ راو ، ڈسٹرکٹ سرپنج فورم صدر ڈی ر اجیش ، تحصیلدار کورٹلہ نڈی میٹلا ستیہ نارائنا ، کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب ایم ڈی ایاز ، سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ جناب راج شیکھرراجو ، گورنمنٹ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نوین ، سب انسپکٹر آف پولیس جناب ستیش کمار ، راج پرمیلا ، کونسلرس مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب مظفر احمد سجو ، جندم لکشمی نارائنا ، ریونیو ، مجلس بلدیہ ، گورنمنٹ ہاسپٹل کے عہدیدار ، ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین نے شرکت کی ۔