کورٹلہ میں آج عظیم الشان جلسہ حالاتِ حاضرہ

   

ایم ایل سی عامر علی خاںکی خصوصی آمد، مسلمانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل
کورٹلہ۔/5 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یونائٹیڈ مسلم مائناریٹی رائٹرس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سرزمین کورٹلہ پر ایک عظیم الشان جلسہ عام 6 اکٹوبر بروز اتوار بمقامCMS گارڈن ایلا پور روڈ کورٹلہ بصدارت جناب سید تاج الدین ریاستی صدر بعنوان ’’ حالات حاضرہ، ہماری ضرورتیں اور تقاضے ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جلسہ عام میں مہمانان خصوصی کے طور پر جناب محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست و رکن قانون ساز کونسل ، جناب سید عظمت اللہ حسینی چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ ، جناب عبید اللہ کوتوال چیرمین تلنگانہ فینانس کارپوریشن ، جناب ریاض تلنگانہ پردیش کانگریس ترجمان، جناب طاہر بن ہمدان چیرمین ریاستی اردو اکیڈیمی، کلوا کنٹلہ سنجے رکن اسمبلی کورٹلہ، جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس، کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس پارٹی، جناب احمد عبدالنعیم ریاستی نائب صدر ایم پی جے، جناب محمد عبدالرؤف مستاجر برگ آبنوس کورٹلہ، جناب ایم اسرار صدر عید گاہ کمیٹی، شریمتی انم لاونیا چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ، مولانا مفتی عبدالمعز شامزی جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء ضلع جگتیال ، مولانا سید مظہر قاسمی ڈسٹرکٹ صدر جمعیۃ العلماء جگتیال، جناب وسیم ڈسٹرکٹ نائب صدر مائناریٹی کانگریس پارٹی، جناب محمد عبدالنعیم نائب صدر کانگریس، جناب محمد انور وارڈ کونسلر مجلس بلدیہ ، جناب مظفر احمد سجو، جناب عبدالرحیم ، جناب الیاس احمد خان امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ، جناب محمد محمود علی امیر مقامی جمعیۃ الحدیث، جناب ایم اے نعیم الدین سابق ناظم ضلع جگتیال جماعت اسلامی کے علاوہ کانگریس پارٹی قائدین، کورٹلہ کی یوتھ تنظیموں کے صدور و ممبرس شرکت کریں گے۔اس موقع پر جناب محمد شبیر علی مشیر حکومت تلنگانہ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست و رکن قانون ساز کونسل کے علاوہ مہمانوں کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ جناب محمد مجاہد کارگذار صدر یونائٹیڈ مسلم مائناریٹی رائٹرس آرگنائزیشن ، جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست و نائب صدر پریس کلب کورٹلہ نے مسلمانان کورٹلہ اور کورٹلہ کی مختلف یوتھ تنظیموں خصوصاً اردو ، تلگو کے صحافیوں سے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔