کورٹلہ /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو رکن اسمبلی نے اپنے حامیوں کے ہمراہ حالیہ بارش سے متاثر وارڈوں کا دورہ کیا ۔ متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ ہر رکن اسمبلی کورٹلہ نے جن ا فراد کے مکان تباہ ہوئے ہیں انہیں حکومت کے ذریعہ تین لاکھ روپئے کی مالی امداد کے علاوہ جمی کنٹہ علاقہ میں واقع سرکاری اراضی پر قائم کردہ پلاٹ میں 75 گز اراضی دیتے ہوئے مکان کی تعمیر کیلئے کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ رکن اسمبلی کے ودیا ساگر راؤ کے ہمراہ صدر بی آر ایس پارٹی مسٹر انم انیل نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر گڈہ مدی ہاون کونسلرس مسٹر محمد ، مسٹر مظفر احمد سجو بی آر ایس پارٹی قائدین مسٹر سید فہیم ، جناب رحیم ، جناب محسن ، مختلف وارڈوں کے کونسلروں بی آر ایس پارٹی کے قائدین ، نوجوانوں وارڈ کے عوام کی کثر تعداد موجود تھی ۔