کورٹلہ ۔ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سریکانت سب انسپکٹر آف پولیس اور ایم چندرا شیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ کے ہاتھوں پولیس اسٹیشن میں پرجاپکشم تلگو روزنامہ کے کیلنڈر 2025 کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔ اس پروگرام میں سریکانت سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ، صدر پریس کلب کورٹلہ ایم چندرا شیکھر، شکاری راما کرشنا صدر ٹی ڈبلیو جے 143 ضلع جگتیال، اکولہ ملیکارجن جنرل سکریٹری، محمد عبدالسلیم فاروقی نائب صدر پریس کلب کورٹلہ، سینئر جرنلسٹ محمد مبین، ساجد علی، کٹکم گنیش کے علاوہ دیگر جرنلسٹس موجود تھے۔