کورٹلہ : کل ہند مرکزی مجلس اہلسنت وجماعت کے زیراہتمام خلیفۂ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد ہونے والے آٹھ روزہ جلسوں کا چوتھا جلسۂ افضلیت سیدنا صدیق اکبر ّ 22 جمادی الثانی 1443 ہجری ، 26 جنوری بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء بمقام مسجد صوفیہ سنگم روڈ کورٹلہ منڈل ضلع جگتیال منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہلسنت و جماعت صدارت کریں گے ۔ مولانا حافظ محمد کفیل احمد قادری کی قرأت ہوگی ۔ جناب سالم چشتی ، صوفی شیخ حسیب شطاری اور سید بہاء الدین نقشبندی و چشتی نعتِ رسول مقبول ﷺ اور منقبت سیدنا صدیق اکبرؓ پیش کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری اور علیم نقشبندی کے خطابات ہوں گے ۔
جڑچرلہ میں فیور سروے
جڑچرلہ : مجلس بلدیہ چیرپرسن مسرز ڈی لکشمی رویندر نے جڑچرلہ شہر کے گھر گھر پہنچ کر بخار (فیور) سروے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے مجلس بلدیہ کمشنر مسرز سنیتا ، طبی عہدیداروں کے ہمراہ سابقہ وزیر صحت و رکن اسمبلی جڑچرلہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کی ہدایت پر فیور سروے کرتے ہوئے گھروں میں بخار میں مبتلا رہنے والوں کیلئے یا پھر اس بخار فیور سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی غرض سے گھروں میں رہنے والے افراد کیلئے دوائیں تقسیم کرتے ہوئے بازاروں میں ضروری کاموں پر نکلتے وقت ماسک لگانے کی بھی پُرزور اپیل کی ۔ اس موقع پر جڑچرلہ کے ہیلت سنٹرس کے طبی عملہ بھی موجود تھا ۔