کورٹلہ ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاؤن کے کورٹلہ نرسنگ ہوم ڈاکٹروں نے نہایت ہی عجیب و غریب علاج کرتے ہوئے ایک خاتون کی جان بچائی ۔ کورٹلہ کے دواخانوں میں اس کو ناقابل علاج تصورکیا جارہا تھا ۔ خاتون کے پیٹ سے 8 کیلو رسولی کے علاوہ 7 کیلو گڈے نکال دیئے گئے ۔ تفصیلات کے بموجب بروز پیر ضلع جگتیال کورٹلہ ٹاؤن کی خاتون نازیہ کوثر (38) سالہ جو شدید پیٹ کے درد میں مبتلا تھیں کو کورٹلہ نرسنگ ہوم میں شریک کیا گیا ۔ اُن کا طبی ٹسٹ کرنے پر بچہ دانی میں دو بڑے رسولی رہنے کی ڈاکٹروں کی نشاندہی کی ۔ اس ضمن میں خاتون کے ارکان خاندان کی منظوری سے اس خاتون کا ڈاکٹروں نے چار گھنٹے تک آپریشن کرتے ہوئے پیٹ میں موجود 8 کیلو بچہ دانی میں پیدا ہوئے گڈوں اور 7 کیلو رسولی کو نکال دیا ۔ نرسنگ ہوم ڈاکٹروں کی ٹیم سینئر جنرل سرجن ڈاکٹر انوپ راؤ ، سینئر ماہر لیڈی ڈاکٹر سریتی سویتی انوپ ، سینئر سرجن ڈاکٹر نارائنا ، ڈاکٹر جگدیشور نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے آپریشن کم ہوتے ہیں ۔ بچہ دانی میں گڈوں کے بڑھنے کی وجہ سے آپریشن کرنے میں مشکلات پیش ہوئی ۔