کورٹلہ میں دیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کے چیکس کی تقسیم

   

شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیم
کوویڈ کے مشکل حالات کے باوجود فلاحی اسکیمات جاری ، رکن اسمبلی ودیا ساگر کا خطاب

کورٹلہ: کے ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ کے ہاتھوں 19 جنوری 2022 ء بروز چہارشنبہ 158خواتین میں شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم کے تحت کورٹلہ ٹائون کے 105خواتین کورٹلہ منڈل کے 53خواتین میں ایک کروڑ اٹھاون لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو اٹھائیس روپئے مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے۔ کے ودیاساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ نے ایم ایل ائے کیمپ آفیس میں کی گئی اپنی تقریر میں کہا کہ کورونا وائرس جس سے ریاست تلنگانہ کو کافی نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔اِ ن مشکل حالات کے باوجود عوام کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہو۔ سرکاری دواخانوں میں حاملہ خواتین کے مفت علاج کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ اِ ن مشکل حالات کے باوجود شادی مبارک،کلیان لکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔اُنھوںنے خواتین سے حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکیمات سے مستفید ہونے کی خواہش کی۔ اُنھوں نے کہا کہ آئندہ سے کویڈکے مدنظر گھر گھر پہونچ کر منظور شدہ شادی مبارک، کلیان لکشمی کے چیکس استفادہ کنندگان کے حوالے کئے جائیں گئے۔ اس جلسہ میں کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد ایاز صدر ٹی آر ایس پارٹی ، انم انیل صدر مندل پرشد کورٹلہ ، ٹوٹا نارائنا ،گڈہ مدی پاون نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ ، چیٹی وینکٹ رائو ڈسٹرکٹ صد رکسان رابطہ سمیتی ، زیڈپی ٹی سی ممبر ڈی لاوینا، راجیش،ایم آر ائوستیہ نارائنا ،وارڈ کونسلرس جناب مظفر احمد سجو جناب صابر علی ،جناب جندم لکشمی نارائنا ،ٹی آر ایس پارٹی قائدین جناب سید فہیم ،جناب محمد عبدالرحیم،جناب بابا،جناب محسن کے علاوہ عہدیداروں نے شرکت کی۔