کورٹلہ میں رچہ بنڈہ پروگرام کا انعقاد

   

کورٹلہ۔ پردیش کانگریس کمیٹی صدر ریونت ریڈی کی اپیل پر جمعہ کو کورٹلہ منڈل کے موہن راؤ پیٹ، ناگول پیٹ گاؤں میں کسان مزدوروں کے ساتھ ملکر رچہ بنڈہ پروگرام منعقد کیا۔ کسانوں کو قرض معافی ، ہرفصل کو امدادی قیمت سے کانگریس حکومت کے اقتدار میں آتے ہی خریدی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ جواڈی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس آئی پارٹی نے کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ آنے والے دنوں میں پارٹی کسان مزدوروں کے ساتھ کھڑے گی ۔ انہوں نے کسانوں سے کانگریس آئی پارٹی کی تائید کرنے کی خواہش کی ۔ اس پروگرام میں گرام سمیتی صدر کشن راؤ، صدر منڈل کانگریس پارٹی کے راجم، سی نریش، ایس سی سیل صدر منڈل منتنھنی گنگا نرسیا، جکولہ راجم صدر بلاک کانگریس آئی، بی ستیہ نرسیا، صدر کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاون نرملا گنگادھر، کانگریس آئی پارٹی جنرل سکریٹری ٹی باجنا، کانگریس پارٹی سکریٹریز ایم نرسیا، ڈی وینکٹ ، جی مہیش، ونود ڈندویدی، انجماںنے شرکت کی۔