دو افراد کے پاس سے بھاری رقم اور مختلف دستاویزات دستیاب
کورٹلہ : کورٹلہ پولیس اسٹیشن میں سود کا کاروبار کرنے والے دو افراد کو اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کیا گیا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مٹ پلی جناب رویندر ریڈی نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کورٹلہ ٹاؤن کے این گندولہ گنگا دھر اور سدلہ پرکاش جو غیر قانونی طورپر کسی طرح کی اجازت کے بغیر ضرورت مند حضرات جو ان سے قرضے کے لئے رجوع ہوتے ان ضرورت مند حضرات کو زمین کے کاغذات ۔ پٹہ کی پاس بک ۔ پرامیری نوٹس لکھواتے ہوئے ضرورت مند حضرات کو زیادہ سود پر رقم دے رہے تھے ۔ ان دو افراد کی زیادہ سود پر رقم دیتے ہوئے عوام کو ہراساں کرنے کی شکایت پر پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے احکامات پر ان دو افراد کے مکانات پر چھاپے مارتے ہوئے ان کے پاس سے دستاویزات (زمین کے کاغذات) نقد رقم ضبط کی گئی ۔ اینگولہ گنگا دھر کے پاس سے 22 لاکھ اور زمین کے کاغذات (دستاویزات) ضبط کئے گئے اور اس طرح سدلہ پرکاش کے قریب سے 1,85,000 اور سود کے (دستاویزات) زمین کے کاغذات ضبط کئے گئے سدولہ جے شیام راج سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ اور رام چندرام سب انسپکٹر آف پولیس کتھلا پور اور پولیس کے اسٹاف وی راجیا ، ہیڈ کانسٹبل ایلیا ، ستیا نے اس دھاوے میں حصہ لیا ۔ محکمہ پولیس کے عہدیداروں نے کورٹلہ کی عوام سے خواہش کی کہ زیادہ سود پر رقومات لے کر اپنے آپ کو مصیبت میں نہ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سود پر رقومات لے کر انہیں ادا نہ کرنے سے مشکلات درپیش ہوتی ہیں اس کا خیال رکھیں ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مٹ پلی جناب رویندر ریڈی کے ہمراہ سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ ، راج شیکھر راجو سب انسپکٹر آف پولیس سی ایچ ستیش ، شیام راج ، رام چندرام اس اجلاس میں شرکت کی ۔ دھاوے میں شامل پولیس عہدیداروں کی ڈی ایس پی مٹ پلی رویندر ریڈی نے کافی سہرانا کی ۔