کورٹلہ میں سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی تقسیم

   

کورٹلہ۔/27 فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد گرلز ہائی اِسکول کورٹلہ نے بتاریخ 24فبروری 2020بروز پیر 2بجے دوپہر عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام شائع شدہ سیاست کوئسچن بینک ایس ایس سی انگلیش میڈیم کے طلباء اور طالبات میں مفت تقسیم کی گئی ۔اِ س موقع پر جناب گڈم بھوپتی صدر مدرس کی صدارت میں منعقد جلسہ کے موقع پر مدرسہ ہذا کے طالبہ خضرا تحریم جماعت ہشتم جنہوں نے (Meals Cums Merit Scolarship National )میں امتیازی کامیابی حاصل کی۔اُنھیں دینی معلومات پر مبنی کتاب انعام دی گئی۔صدر مدرس جناب بھوپتی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہر سال کورٹلہ میں ادارے روز نامہ سیاست کی جانب سے مفت تقسیم کی جانے والی سیاست کوسچن بینک سے طلباء اور طالبات کو کافی فائدہ حاصل ہورہا ہے۔اُنھوں نے سیاست کوسچن بینک کی مفت تقسیم کئے جانے پر جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روز نامہ سیاست ،جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ،جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ سے اظہار تشکر کیا۔اُنھوں نے طلباء اور طالبات سے سیاست کوسچن بینک سے مستفید ہوتے ہوئے امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کرنے کی خواہش کی۔جلسہ سے جناب مظفر احمد سجو وارڈ کونسلر 30نے مخاطب کیا۔جلسہ کی کاروائی مولوی خواجہ فریدالدین جاوید نے چلائی۔اِس تقریب میں مدرسہ ہذاکے اساتذہ مولوی فصیح الدین ،مولوی عبدالحمید ، مولوی ششی دھر ،جناب محمد عبدالمصور نامہ نگار سیاست کتھلاپور جناب ظہیر الدین ،محمد یونس سیاست ایجنٹ روز نامہ سیاست ،حافظ مبشر عالم اردو میڈیم و انگلش میڈیمکے طلبا ء اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔