کورٹلہ /4 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی جناب محمد منیر الدین کے بموجب 14 جنوری ہفتہ کے دن بمقام انڈین پروگریسیو انگلیش میڈیم ہائی اسکول محلہ ڈاگ بنگلہ ایک جلسہ بعنوان سیرت النبی ﷺمنعقد ہوگا۔اس موقع پر تحریری مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو اسنادات وانعامات سے نوازہ جائیگا ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے۔ امتحان میں کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں انعام اول ،انعام دوم انعام سوم کے علاوہ طلباء و طالبات کی ہمت افزائی کے لئے 48ترغیبی انعامات دئے جائیں گے۔ اِس موقع پر اُردو صحافیوں ،مسلم یوتھ تنظیموں ،سماجی کارکنوں کو تہنیت پیش کی جائیگی، جلسے کے انعقادکے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔
جامعہ تعلیم البنات محبوب نگر میں آج دینی دعوتی اجتماع برائے خواتین
محبوب نگر /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامعہ تعلیم البنات نزد مسجد منیر گورنمنٹ ہاسپٹل روڈ محبوب نگر میں 5 جنوری ، جمعرات کو صبح 11 تا 12.30 بجے دن خواتین و طالبات کا ماہانہ دینی دعوتی اجتماع مقرر ہے ۔ مولانا عبدالنصار مظاہری ناظم مدرسہ شمس العلوم محبوب نگر کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ اہلیان محبوب نگر سے گذارش ہے کہ اپنی خواتین کو شرکت کیلئے روانہ کریں ۔