کورٹلہ میں صحافتی برادری، اساتذہ و سماجی خدمت گذاروں کو تہنیت کی پیشکشی

   

کورٹلہ ۔ 15 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام 14 جنوری ہفتہ کو انڈین پروگریسیو انگلش میڈیم ہائی اسکول کورٹلہ میں جلسہ سیرت النبی ؐ جلسہ تقسیم انعامات و اسنادات کے موقع پر مہمان خصوصی جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست و دیگر معززین کے ہاتھوں اردو صحافیوں محمد عبدالسلیم فاروقی (سیاست)، الیاس احمد خاں (منصف)، انور صدیقی (راشٹریہ سہارا)، محمد چاند پاشاہ (آداب تلنگانہ) ، واثق الرحمن (صحافی دکن)، صلاح الدین (نیٹی مانا دیشم)، (مجاہد عادل جگتیال) ، ایم اے مصور (سیاست کتھلاپور) کو ان کی صحافتی خدمات پر شالپوشی کرتے ہوئے انہیں میمونٹو سے نوازا گیا جبکہ مسلم یوتھ تنظیموں کے صدور جناب نظام الخیر یوتھ، جناب محمد اسد الدین عرفات یوتھ، جناب محمد عمران امداد المسلمین یوتھ، جناب نوید خدمت یوتھ، جناب محمد جنید مومن پورہ یوتھ، جناب ریحان الفتح یوتھ، مرزا مکرم بیگ باجی پورہ یوتھ کو ان کی سماجی خدمات پر ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی کورٹلہ کے ممبروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والے اساتذہ اکرام جناب محمد کریم الدین، جناب عثمان، جناب نعمت اللہ خان، جناب ایم اے واجد، جناب ایم اے مقیت، جناب ایم اے خالق، جناب ایم اے رحیم، محترمہ فہمیدہ عظیم النساء، جناب احمد محی الدین، جناب واثق، جناب فخر الدین کو شالپوشی کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سیرت النبی ؐ کے کوئز تحریری امتحان میں پہلا انعام خصیہ الم انڈین پروگریسیو اسکول کو 2000 روپے نقد، دوسرا انعام ہورین مریم نونہال بانی اسکول کورٹلہ 1000 روپے، مینہا علیم انڈین پروگریسیو اسکول نے تیسرا انعام 500 روپے نقد کے علاوہ شالپوشی کرتے ہوئے انہیں مومنٹو دیا گیا۔ جماعت چہارم کے طلباء زینت فاطمہ، نونہال ہائی اسکول، عبدالسبیل انڈین پروگریسیو اسکول، طہورا صدق بنت ایم اے مصور نامہ نگار سیات کتھلاپور نونہال ہائی اسکول کورٹلہ کو ایک ہزار روپے نقد کے علاوہ مومنٹو سے نوازا گیا۔ جماعت پنجم کے طلباء محمد انس انڈین پروگریسیو اسکول، شیخ زید اقراء ہائی اسکول، عائشہ فردوس، جناب محمد فاروق، شیخ چاند پاشاہ کریسنٹ ہائی اسکول کورٹلہ کو ایک ہزار روپے نقد کے علاوہ مومنٹو سے نوازا گیا۔