کورٹلہ میں صفائی کے کاموں کا جائزہ

   

کورٹلہ /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شنکر ڈی ایل بی او نے کورٹلہ منڈل کے جوگل پلی گاؤں میں بروز منگل صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عوام سے گھروں پر آنے والی صفائی کی گاڑیوں کیلئے سوکھے اور کچے کچرے کو الگ الگ کرتے ہوئے صفائی کے مزدوروں کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے سڑکوں اور کھلی جگہوں پر کچرہ نہ ڈالنے کی عوام کو ہدایت دی ۔ سڑکوں اور کھلی جگہوں پر کچرہ ڈالنے والے افراد پر جرمانہ عائد کرنے پنچایت ملازمین کو حکم دیا ۔ بعد ازاں گرام پنچایت میں موجودہ ریکارڈوں کی جانچ کرتے ہوئے مختلف مشورے دئے ۔ اس پروگرام میں سرپنچ مسٹر ڈی نرسو ، نائب سرپنچ ، مسٹر بی تروپتی ریڈی صفائی کا عملہ گاؤں کے عوام نے شرکت کی ۔
مسلسل بارش سے سڑکیں خستہ ، تجارت ٹھپ
بچکنڈہ /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ منڈل اطراف و اکناف میں مسلسل ایک ہفتہ کے غیر موسمی بارش سے کئی ایکر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ آم کی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہونچا ۔ کئی گھروں میں بھی پانی داخلہ وا سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہوگئے ۔ اس غیر موسم بارش کی وجہ سے کئی تجارتی ادارے کافی ٹھپ ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ٹھنڈے مشروبات کولڈ رنگ لیمو شربت ، لسی ، فالودہ کے کاروبار بھی کافی متاثر ہوئے ۔ بچکنڈہ میں ایک ہفتہ سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری تھا ۔
یلاریڈی میں شادی مبارک و کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم
یلاریڈی /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی سریندر نے مستحقین غریب خاندانوں میں شادی مبارک و کلیان لکشمی کے رقمی امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ انہوں نے منڈل تاڑوائی ، گندھاری اور سداشیونگر منڈلوں کے 172 غریب خاندانوں میں ایک کروڑ 72 لاکھ 19 ہزار 952 روپئے کے چیکس تقسیم کرتے ہوئے اپنے داتی خرچ سے خواتین کو ایک ایک ساڑی مفت تقسیم کی ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی نے مختلف منڈلوں کے غریب مستحقین 133 افراد میں 53 لاکھ سات ہزار 400 روپئے کے وزیر اعلی ریلیف فنڈ سے منظورہ امدادی چیکس تقسیم کئے ۔