کورٹلہ ۔27؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سریش بابوسرکل انسپکٹرآف پولیس کی صدارت میں پولیس اسٹیشن کورٹلہ میں عیدالاضحی کے پیش نظرامن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا ۔اس اجلاس میں بی آرایس پارٹی ‘کانگریس ‘مجلس اتحاد المسلمین کورٹلہ کے مسلم قائدین ‘ سید فہیم صدر بی آرایس پارٹی ‘اقلیتی سیل ‘کانگریس پارٹی قائدین ‘وسیم ڈسٹرکٹ نائب صدرکانگریس ‘مائناریٹی سیل نعیم ‘احمد عبدالقیوم ‘محمدنجیب الدین کانگریس قائد‘ایم اے اسرار صدرعیدگاہ کمیٹی کورٹلہ ‘محمدرفیع صدرمجلس اتحادالمسلمین کورٹلہ ‘صحافی محمد عبدالسلیم فاروقی سیاست ‘ محمدانورصدیقی ‘ مرزا مکرم بیگ‘شجاعت علی نے شرکت کی ۔اس مقام پر سریش بابوسرکل انسپکٹر آف پولیس نے کہا کہ عیدالاضحی کے مدنظر دوسروں کو مشکلات درپیش نہ ہوں۔ اس بات کا خیال رکھتے ہوئے عیدالاضحی منانے کی مسلمانوں سے خواہش کی ۔ سلاٹر ایکٹ 1977ء کے مطابق کسی کو بھی چاہئے کہ وہ گائے کو تکلیف نہ پہنچائیں۔ اگرکوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو قانونی کاروائی کی جائے گی۔ سلاٹر کے قریب صفائی کاخیال رکھنے کی کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ سے مناسب کاروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ کورٹلہ ٹاون کے حدودمیںچیک پوسٹ قائم کیے جارہے ہیں۔ اس پروگرام میں کورٹلہ سرکل انسپکٹر آف پولیس سریش بابو‘سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ سریکانت‘ویٹرنری ڈاکٹر سنتوش کمار‘ سنٹری انسپکٹر اشوک کے علاوہ مسلمانان کورٹلہ نے شرکت کی ۔