انہدامی کارروائی کیلئے آنے والے عہدیداروں کی واپسی پر عوام میں چہ مہ گوئیاں
کورٹلہ /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاون میں 29 مارچ چہارشنبہ کو عوام میں سنسنی اس وقت پھیل گئی جب آر ڈی او کورٹلہ ونود کمار سب انسپکٹر کورٹلہ ستیش ، مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عملہ جے سی بی کو لیکر کورٹلہ کی گڈی ( آثار قدیم ) کی عمارت کے قریب واقع مجلس بلدیہ کورٹلہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کردہ ملگیوں کو منہدم کرنے کے مقصد کے تحت پہونچے ۔ ونود کمار آر ڈی او کورٹلہ نے اس موقع پر ٹی پی ایس مجلس بلدیہ کورٹلہ کی کافی سرزنش کی اور کہا کہ ملگیوں کی مجلس بلدیہ کورٹلہ کی اجازت کے بغیر جب تعمیر ہوتی رہی اس وقت مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیداروں نے کارروائی کیوں نہیں کی ؟ انہوں نے مالکین سے دس دن کے اندر اپنے ملگیوں کے دستاویزات ساتھ لانے کو کہا ۔ بصورت دیگر مجلس بلدیہ کورٹلہ کی اجازت کے بغیر تعمیر شدہ ملگیوں کے مالکین کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ آر ڈی او کورٹلہ ونود کمار سب انسپکٹر آف پولیس ستیش مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عملہ کے جے سی بی کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر شدہ ملگیوں کو منہدم کرنے کے مقصد کے تحت اگر بغیر کسی کارروائی کے لوٹ جانے پر کورٹلہ کے عوام کا کہنا ہے کہ ان ملگیوں کے مالکین کو جنہیں سیاسی پشت پناہی حاصل ہے ۔ ان کی جگہ اگر یہ کسی غریب کے مکانات ہوتے تو کیا ۔ آر ڈی او کورٹلہ ونود کمار اور محکمہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کا عملہ اس طرح لوٹ جاتا ۔ آر ڈی او کورٹلہ ونود کمار اور مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عملہ کا اس طرح بغیر کوئی کارروائی کے لوٹ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ سیاسی پشت پناہی رکھنے والے افراد کے ساتھ ایک انصاف اور غریبوں کے ساتھ الگ انصاف کیا جاتا ہے ۔ مجلس بلدیہ انتظامیہ کا دوسرا معیار عوام میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ اس موقع پر نائب صدرنشین مجلس بلدیہ کورٹلہ گڈہ مدی باؤن کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ مظفر احمد سجو بی آر ایس پارٹی قائدین سید فہیم ، مسٹر بھٹونسل کے علاوہ مالکین ملگیات موجود تھے ۔