کورٹلہ ۔/25 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف جسٹس آف ہائی کورٹ تلنگانہ یوبھویان کے ہاتھوں 25 مارچ ہفتہ کو کورٹلہ کے سروے نمبر 1304 میں واقع 2ایکر اراضی پر تعمیر کی جانے والی منصف مجسٹریٹ کورٹ کی عمارت کے سلسلہ میں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ریاستی چیف جسٹس نے کورٹ کے احاطہ میں شجرکاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔ اس موقع پر تین مذہب کے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ حافظ محمد مظفر محی الدین حیدر نے قرآن مجید کے سورہ یوسف کی آیات کی تلاوت کی۔ اسی طرح ہندو و عیسائی مذاہب کے رہنماؤں پروہیت اور جارج کے فادر نے اپنی اپنی مذہبی کتابوں سے کچھ حصہ پڑھ کر سنائے۔ چیف جسٹس کی کورٹلہ آمد پر سینئر و جونیر ایڈوکیٹس نے انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس تقریب میں جسٹس بی نوین راو، جسٹس جواڈی سری دیوی، جسٹس انوپماں چکرورتی، اڈمنسٹریٹو جج جگتیال کے جسٹس کارتیک، ڈسٹرکٹ کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشاہ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع جگتیال، بھاسکر، ڈی ایس پی مٹ پلی رویندر ریڈی، سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ پربھاکر، صدر کورٹلہ بار کونسل سری پت راؤ، جوائنٹ سکریٹری امبالہ،ناکا نرملا، خازن کے سریش، ستری سرینواس، ویملا ناگاروجا، اڈپو ونود، سندھیا، سرینواس، سید انس کے علاوہ مرد و خواتین ایڈوکیٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں صدر کورٹلہ بار کونسل سری پت راؤ نے چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ یو بھویان سے مقامی ایڈوکیٹس کا تعارف کروایا۔