کورٹلہ میں ٹی آر ایس کے تین امیدوار بلا مقابلہ منتخب

   

کورٹلہ ۔ /15 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کورٹلہ کے ٹی آرایس پارٹی کے تین اُمیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔وارڈ نمبر 23سے پشپلا اوما دیوی وارنمبر 26سے انم لوانیا کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔امباری ناگا بھوشنم ،امباری شوبھا رانی ، واسم اجئے نے بروز منگل اپنا پرچہ نامزدگی واپس لیاجبکہ وارڈنمبر 29سے کانگریس اُمیدوار کے پرچہ نامزدگی واپس لئے جانے پر ٹی آر ایس اُمیدوار یاٹم کاپدما بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔شریمتی انم لوانیا وارڈ نمبر 26کی ٹی آر ایس اُمیدوار جو صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹائون جناب انم انیل کی شریک حیات ہیں۔مجلس بلدیہ کورٹلہ کی چیر مین کے عہدے کی مضبوط دعویدار ہیں۔