کورٹلہ میں پانی کی قلت دور کرنے کے اقدامات

   


کورٹلہ:محمود علی میموریل ٹرسٹ کورٹلہ کی جانب سے کورٹلہ کی ایک سلم بستی جہاں پر صفائی کرمچاری اور غریب مسلمان رہتے ہیں پانی کی قلت کے پیش نظر بورویل کی کندیدگی کی گئی تھی جس پر کرنٹ موٹر نصب کرکے غریب عوام کو پانی سربراہ کیا جارہا ہے جس کا آج مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ و اُڈیسہ نے رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو کے ساتھ مل کر افتتاح انجام دیا واضح رہے کہ ٹرسٹ کی جانب سے کورٹلہ منڈل اور شہر میں تا حال 44بور محمود علی میموریل ٹرسٹ کی کندیدگی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر ودیا ساگر راو اور حامد محمد خان نے ٹرسٹ چیرمین محمد مسعود علی این آر آئی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ٹرسٹ کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی ستائش کی۔اس موقع پر انم انیل صدر ٹی آریس پارٹی کورٹلہ ٹاون ‘محمد ایاز کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ ‘محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی ‘امیر مقامی عبداللطیف ‘الیاس احمد خان سابق امیر مقامی ‘صابر علی کونسلر ‘رفیع مجلسی قائد ‘مولانا شیخ ابراہیم ‘اظہر کورٹلوی ، ذمہ داران امجد علی ‘محمد واجد ‘محمد سبیل موجود تھے۔