کورٹلہ : گورنمنٹ کالج گراؤنڈ کورٹلہ میں منعقدہ
KPL سیزن 2، 2022 ء کا 4 جنوری 2022 ء کو رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں آغاز ہوا تھا ۔ اس ٹورنمنٹ میں جملہ
10 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ اس ٹورنمنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آل انڈینس Vs گراؤنڈ نائٹس رائیڈرس کے درمیان منعقد ہوئے مقابلے میں گراؤنڈ نائیٹس رائیڈرس نے 10 اوور میں 5 وکٹ پر 90 رنز بنائے جبکہ 9.2 اوورس میں 3 وکٹ پر 93 رنز بناکر آل انڈینس کی ٹیم نے 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں پہونچ گئی ۔ 24 جنوری کو منعقد ہوئے دوسرے سیمی فائنل میں گراؤنڈ نائیٹ رائیڈرس Vs رائیل کنگس کے درمیان کھیلا گیا ۔ رائیل کنگس نے ٹاس جیت کر گراؤنڈ نائیٹ رائیڈرس کو بیٹنگ کی دعوی دی ۔ گراؤنڈ نائیٹ رائیڈرس نے 10 اوور میں پانچ وکٹ پر 105 رنز بنائے جبکہ رائیل کنگس نے 10 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 88 رنز ہی بناسکی ۔ گراؤنڈ نائیٹ رائیڈرس نے یہ میچ 22 رنز سے یت لیا ۔ 26 جنوری یوم جمہوریہ کے دن دوپہر 2 بجے KPL سیزن 2 کا فائنل میچ گراؤنڈ نائٹ رائیڈرس اور آل انڈینس ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ۔ فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 40 ہزار روپئے کا انعام اور رنر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 20 ہزار روپئے انعام دیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کی ٹرافی بھی دی جائیگی ۔ اس ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو جن کی جو بولی لگائی گئی تھی اُن کی قیمت ادا کی جائیگی ۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے دن گورنمنٹ کالج گراؤنڈ کورٹلہ پر منعقدہ فائنل میچ میں مہمان خصوصی جناب کے ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ کے علاوہ جناب ستیہ نارائنا تحصیلدار کورٹلہ ، جناب محمد ایاز کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ ، جناب راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ ، جناب مہیش کمار ، جناب ایم چندراشیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ ، جناب مانک ارجن جنرل سکریٹری ، جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نائب صدر ، جناب شکاری راما کرشنا کے علاوہ ڈاکٹرس ، وکلاء ، کونسلرس اور صحافی شرکت کریں گے ۔ جناب بلراج، جناب معیز آرگنائز ، جناب ابوبکر کو آرگنائزر کرکٹ ٹورنمنٹ نے شائقین کرکٹ سے اس تقریب میں کثیرتعداد میں شرکت کی خواہش کی ۔