کورٹلہ ۔ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ کے ہاتھوں 27 جولائی بروز چہارشنبہ بمقام ایم ایل اے کیمپ آفس کورٹلہ میں کلیانہ اسکیم کے تحت 40 استفاکنندگان میں 40 لاکھ 29 ہزار 6 سو 99 روپئے مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ صدر کسان رابطہ سمیتی جناب چٹی وینکٹ راؤ صدر منڈل پریشد کورٹلہ ، مسٹر ٹی نارائنا صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹاون جناب انم انیل نائب صدرنشین مجلس بلدے کورٹلہ مسٹر گڈہ سدی باؤر صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ منڈل مسٹر جی راجیش کونسلرس مجلس بلدیہ کورٹلہ کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔