کورٹلہ ۔یکم ؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ ٹاؤن میں امتحانی مراکز ضلع پریشد ہائی اسکول کورٹلہ اور پوٹنی راجیش بابو میموریل جونیر کالج کورٹلہ جہاں گروپ 4 امتحان کیلئے پہنچنے والے امیدواروں کو جو مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں ان امیدواروں کو جناب محمد عبدالظہیر صدر جامع مسجد کورٹلہ، جناب محمد عبدالاسرار صدر عید گاہ کمیٹی کورٹلہ نے امیدواروں میں فروٹس تقسیم کئے۔ جناب ایم اے اطہر، جناب ایم اے سراج کے ہمراہ جناب محمد مظفر احمد سجو نائب صدر عید گاہ کمیٹی جامع مسجد کورٹلہ کے اراکین جناب محمد نجم الدین خازن ، جناب محمد مسیح الدین نائب صدر ، حافظ سجاد امام و خطیب جامع مسجد، موذن محمد امان اللہ ، عبدالجبار ویلفیر سوسائٹی کورٹلہ کے ممبرس جناب محمد جنید، جناب بدر الدین، جناب محمد اکرم، جناب محمد جامع اور دیگر موجود تھے۔