کورٹلہ میں 100 بستر والے دواخانہ کی تعمیر عنقریب مکمل

   

سرکاری دواخانہ کی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ، رکن اسمبلی کے ودیا ساگر راؤ کا خطاب

کورٹلہ /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے منگل کے دن کورٹلہ کے سرکاری دواخانے میں ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں بحیثیت کمیٹی کنوینر شرکت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت تعلیم اور طبی اور صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے سرکاری دواخانوں کی خدمات سے مستفید ہونے کی اپیل کی۔ کورٹلہ میں 100 بستر والا دواخانہ تعمیر کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دواخانے کے تعمیری کام مکمل ہونے کے قریب ہیں ۔ اکٹوبر کے پہلے ہفتہ تک 100 بستر والے دواخانہ کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ کورٹلہ کے دواخانے میں قائم کئے گئے ڈائیلاسیس سنٹر میں گردے کی بیماری سے متاثر افراد کیلئے انمول تحفہ ثابت ہو رہا ہے ۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید دو ڈائیلاسیس مشنری کی خریدی مزید ڈاکٹروں کی تقرری کیلئے اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ 100 بستر والے دواخانوں کے قیام کے ساتھ تمام شعبوں کے ڈاکٹروں کا تقرر کیا جائے گا ۔ کورٹلہ ٹاون کے مدولہ چیرو میں منی ٹینک بنڈ کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے کیلئے ہفتہ کے اندر تیاریاں مکمل کی جائیں گی ۔ زیر التواء کاموں کو مکمل کرتے ہوئے عوام کو تفریح کیلئے کشتی کے استعمال کا انتظام کیا جائے گا ۔ اس موقع پر دواخانے کے ریکارڈوں ، مریضوں کے وارڈوں کی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹروں ، اسٹاف کے کام کاج کے سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے واقفیت حاصل کی ۔ اجلاس میں صدر منڈل پریشد کورٹلہ مسٹر ٹوٹا نارائنا ، صدر بی آر ایس پارٹی کورٹلہ مسٹر انم انیل صدر ڈسٹرکٹ کسان فورم ، مسٹر ڈی راجیش کونسلرس ، مسٹر مظہر احمد سجو چندم لکشمی نارائنا ، بی آر ایس پارٹی قائدین سید فہیم ثناء الدین عتیق سپرنٹنڈ۔ٹ ہاسپٹل شریمتی سنیتا رانی ڈاکٹرس ونود نریش نعیم نے شرکت کی