25 اپریل کو کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح ، رکن اسمبلی ودیا ساگر راؤ نے انتظامات کا جائزہ لیا
کورٹلہ ۔ کے ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ و ڈسٹرکٹ صدر ٹی آر ایس پارٹی نے مجلس بلدیہ آر اینڈ بی ریونیو عہدیداروں کے ساتھ ملکر کورٹلہ ٹاون کے حدود میں تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیری کاموں کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے کہاکہ 25 اپریل کو ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق کے ٹی آر ریاستی وزیر روڈ اینڈ بلڈنگ پرشانت ریڈی کے ہاتھوں ڈبل بیڈروم کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے مجلس بلدیہ آر اینڈ بی ریونیو عہدیداروں کو جلد از جلد ڈبل بیڈروم کے مکانات کے تعمیری کاموں کے سلسلے میں تمام انتظامات کو مکمل کرلینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو برقی ، پینے کا پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلے میں جلد از جلد اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ کورٹلہ ٹاون میں جملہ 280 ڈبل بیڈروم مکانات منطور کئے گئے ہیں ۔ جن میں 80 مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے ۔ بقایا مکانات جلد از جلد تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کورٹلہ ٹاون میں جن 1372 افراد نے ڈبل بیڈروم مکانات کے سلسلے میں درخواستیں دی تھیں ۔ دو دنوں میں وارڈوں میں ریزرویشن کی سطح پر ڈرا کے طریقہ پر مکانات کے مستحق افراد کا ریونیو عہدیداروں کی جانب سے انتخاب کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی اراضی رکھنے والے افراد کو مکانات کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے 3 لاکھ روپئے فراہم کئے جائیں گے ۔ مسٹر کے ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے کہا کہ ایسے افراد سے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مکانات کیلئے درخواستیں دینے کو کہا ۔ اس پروگرام میں نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر کڈم مدی پاون ، کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر محمد ایاز ، تحصیلدار کورٹلہ مسٹر راجیش اے ای مسٹر مہی پال ، مجلس بلدیہ کورٹلہ ، ریونیو آر اینڈ بی کے عہدیداروں کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین موجود تھے ۔