کورٹلہ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن کے زیر اہتمام 31 اکتوبر جمعرات کو آنجہانی اندرا گاندھی سابق وزیر اعظم کی برسی تقریب خواڈی بھاون کورٹلہ میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں کانگریس کے سینئر قائد جواڈی کرشنا راؤ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اندرا گاندھی کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں کانگریس کے سینئر قائد جواڈی کرشنا راؤ صدر کانگریس کورٹلہ ٹاؤن نرملا گنگا دھر صدر کانگریس کورٹلہ منڈل نتم راجم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہندوستان کی سابق وزیر اعظم بھارت رتن کی 39 ویں برسی کے موقع پر ان کی تصویر کو پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کو چلانے میں کرشماتی سیاسی قائدین میں اندرا گاندھی کو پہلا مقام حاصل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر 1959 میں کل ہند کانگریس کے صدر کے طور پر ان کی سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔ غربت کے خاتمہ کے لئے 20 نکاتی اسکیم کو پیش کرتے ہوئے دیش کی معاشی حالت کو مستحکم کرنے اندرا گاندھی نے اہم رول انجام دیا۔ اس پروگرام میں جوڈی کرشنا راؤ کے علاوہ صدر کانگریس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن نرملا گنگا دھر صدر منڈل کانگریس پارٹی نتم راجم ، صدر منڈل بلاک کانگریس آئی پارٹی پیر منڈلہ ستیہ نارائنا صدر مہیلا کانگریس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن، ایم کویتا کانگریس سکریٹری کورٹلہ ٹاؤن، ایم نرسیا، راجیش، جوائنٹ سکریٹری ایم ناگا بھوشنم، یوتھ صدر کانگریس حلقہ اسمبلی کورٹلہ مہی پال ریڈی، کئکم دیواکر، چٹیالہ لکشمی نارائنا، ایڈلہ رمیش، محمد ریاض، چنتا اشوک، کرشنا پرساد اور دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔