کورٹلہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم

   

کورٹلہ میں منعقدہ اجلاس سے رکن ا سمبلی ودیا ساگر راؤ کا خطاب

کورٹلہ /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب کے ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ نے بروز جمعرات سریمتی تملاّ بھارتی صدر منڈل پرشد کورٹلہ منڈل کی صدارت میں دفتر منڈل پرشد میں منعقد جائزہ اجلاس میںبحیثیت میں مہمان خصوصی نے شرکت کی۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت فی ایکر آراضی کو ابپاشی کے پانی کے لئے فراہم کرنے کیلئے آگے آرہی ہیں ۔جناب کے ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ کی چوتھی مرتبہ ایم ایل ائے کی حثیت سے پہلی مرتبہ کورٹلہ منڈل پرشد کے اجلاس میںآمد پر مقامی قائدین کی جانب سے اُنکا شاندار استقبال کیا گیا۔نئے سال کے موقع پر کیک کاٹ کر ایم ایل ائے حلقہ اسمبلی کورٹلہ جناب کے ودیا ساگر رائو کو تہنیت پیش کی گئی ۔بعد ازاں اجلاس میں مختلف محکموں کے عہدیداروں نے ایجنڈہ کے نکات پیش کئے۔اِس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں جناب کے ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ نے کہا کہ کورٹلہ میں ریونیو ڈویزن کے قیام کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ عوام جنہوں نے انتخابات کے موقع پر اُنکے حق میں اپنا ووٹ استعمال کیا ہے۔اُنکی اُمیدوں پر اُترتے ہوئے کورٹلہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوام کی اُمیدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرینگے۔اُنھوں نے کہا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر عنقریب مکمل کئے جائینگے اُنھوں نے کہا کہ آگر کسی کو ذاتی اراضی ہوتو اُنھیں مکان کی تعمیر کے لئے حکومت کی جانب سے فنڈ س منظور کئے جائینگے۔ سنگم مہادپور گائوں میں نئی تعمیر شدہ33/11 کے وی برقی سب اسٹیشن کی تعمیری کاموں کو آپریل تک پورا کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اُنھوں نے کہا کہ ماہ اپریل سے اسرا اسکیم کے تحت ہر ماہ دو ہزار روپئے وظیفہ دیا جائیگا۔اِس تقریب میں نائب صدر منڈل پرشد جناب کاشی ریڈی ،موہن ریڈی،ڈسٹرکٹ رائتو رابطہ سمیتی جناب چیٹی وینکٹ رائو،ایم پی ڈی ائو جناب سرینواس ،ڈپٹی تحصیلدار جناب شکیل ،ایم پی ٹی سی ممبرس عہدیداروں نے شرکت کی۔