ریاستی کانگریسی قائد جے کرشنا راؤ کی صحافیوں سے بات چیت
کورٹلہ ۔ 15 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے دو میونسپلٹیوں کورٹلہ۔ مٹ پلی ٹاؤن کو ریاستی حکومت خصوصی ترقیاتی فنڈس ایس ڈی ایف اسکیم کے ذریعہ پینے کے پانی کی سہولت کی فراہمی کے لئے کورٹلہ ٹاؤن میں ٹی ٹی ڈی کلیان منڈپم کی دوبارہ تعمیر شادی خانہ کی ترقی کے کاموں کے لئے جواڈی نرسنگ راؤ انچارج کانگریس دو کروڑ 14 لاکھ 48 ہزار روپے منظور کرائے۔ جواڈی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس نے یہ بات کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں درپیش پانی کے مسئلہ کو جواڈی نرسنگ راؤ کے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی متحدہ ضلع انچارج ریاستی وزیر کمار ریڈی کے علم میں لے گئے اور اس طرح آنجہانی سابق ریاستی وزیر جواڈی رتنا کر راؤ، متحدہ آندھرا پردیش نے اس وقت کورٹلہ ٹاؤن میں نرملا تروپتی دیو استھانم سے غریب عوام کے مسائل کو دیکھتے ہوئے کلیان منڈپم تعمیر کے لئے فنڈس کروائے۔ اور اس موقع پر ریاستی اسمبلی الیکشن کے آنے کی وجہ سے کام نامکمل رہ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ جو پندرہ سال تک اقتدار میں رہے لیکن انہوں نے اس جانب توجہ نہیں دی۔ انہوں نے اس جانب چیف منسٹر ریونت ریڈی، انچارج کے علم میں لیجاکر فنڈس منظور کروانے کی جواڈی نرسنگ راؤ نے اپیل کی جس پر فوری ردعمل کرتے ہوئے حلقہ امبلی کورٹلہ کو 2 کروڑ 14 لاکھ 48 ہزار روپے منظور کئے گئے جن میں مٹ پلی میونسپلٹی کو پینے کے پانی کی سہولت کی فراہمی کے لئے 50 لاکھ 8 ہزار روپے کورٹلہ ٹاؤن کو پینے کے پانی کی سہولت کی فراہمی کے لئے 55 لاکھ 90 ہزار روپے کورٹلہ ٹاؤن کے وینکٹیشور سوامی مندر سے منسلک شاپنگ کامپلکس کی تعمیر کے لئے 38 لاکھ روپے۔ ٹی ٹی ڈی کلیانہ منڈپم کے ادھورے کاموں کی تکمیل کے لئے 32 لاکھ روپے کورٹلہ ٹاؤن کے شادی خانہ کے ادھورے کاموںکی تکمیل کے لئے 38 لاکھ روپے منظور ہوئے۔ جواڈی کرشنا راؤ نے یہ بات کہی۔ اس موقع پر ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی متحدہ ضلع کریم نگر انچارج اتم کمار ریڈی، جیون ریڈی ایم ایل سی سے جواڈی کرشنا راؤ نے اظہار تشکر کیا۔