کورٹلہ ۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں واقع مجلس بلدیہ کورٹلہ اور مجلس بلدیہ مٹ پلی کی ترقی کے لئے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس انچارج جواڈی نرسنگ راؤ کی جانب سے فنڈس منظور کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کئی مرتبہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سے نمائندگی کئے جانے پر اس مرتبہ چیف منسٹر ریونت ریڈی یو آئی ڈی ایف اسکیم کے تحت ہر ایک میونسپلٹی کو 1870 کروڑ روپے فنڈس منظور کئے۔ دو میونسپلٹیوں کو 37 کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈس منظور کئے گئے۔ ترقی و فلاحی اقدامات بنیادی مقصد ہے اور اس مقصد کے تحت کانگریس پارٹی حکومت کام کررہی ہے۔ جواڈی نرسنگ راؤ نے یہ بات کہی، وارڈوں کی ترقی اور فلاح و بہبودی کے لئے عوامی کانگریس پارٹی حکومت میونسپلٹیوں کو بھاری مقدار میں فنڈس منظور کئے گئے۔ میونسپلٹیوں میں واقع وارڈوں میں اگر کوئی مسئلہ ہو اس فنڈس کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی کے لئے کوشش کرنے کا جواڈی نرسنگ راؤ نے تیقن دیا۔