کورٹلہ کی ترقی کیلئے مل جل کر جدوجہد کریں

   

رکن اسمبلی کے سنجئے کی عوام سے اپیل ، ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج

کورٹلہ /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکنٹلہ سنجئے رکن اسمبلی کورٹلہ نے چہارشنبہ ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاون میں آنجہانی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کے قریب امبیڈکر کی برسی دھوم دھام سے منائی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بھیم راؤ کے مجسمہ کو رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ سنجئے نے پھول مالا چڑھاکر دو منٹ کی خاموشی منائی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کورٹلہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ آنجہانی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے جو دستور مرتب کیا تھا اس دستور کے سبب ہر فرد کو ووٹ کا حق حاصل ہے ۔ اس ملک میں تمام طبقات کو ووٹ دینے کا مساوی حق حاصل ہے ۔ انہوں نے غریب ہو یا دولتمند اپنا ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے من پسند امیدوار کو منتخب کرتے ہیں ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی عوام سے اس میں مل جل کر حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی ترقی کیلئے جدوجہد کرنے کی اپیل کی ۔ بعد ازاں آنجہانی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یوجنا سنگھم کے زیر اہتمام نومنتخب ایم ایل اے ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجئے کی گلپوشی اور شالپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر صدر بی آر ایس مسٹر انم انیل کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ راجیشور نائب چیرمین گڈہ مدی پون کونسلرس مجلس بلدیہ کورٹلہ ، مورتاڑ لکشمن ، جی سرینواس ، چندم لکشمی نارائن ، محمد انور ، مظفر احمد سنجیو ، بی آر ایس قائدین ، اے مدھو ، بابا ، جناب رحیم مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیداروں بی آر ایس پارٹی کے قائدین یوتھ قائدین اور دیگر پارٹی کے قائدین موجود تھے ۔