کورٹلہ کے طالب علم کو میڈیکو ایوارڈ

   

کورٹلہ ۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی ٹاؤن کے متوطن شیخ مالک پاشاہ ولد جناب شیخ چاند پاشاہ کے فرزند نیو ٹاؤن رپورٹر نظام آباد جنہوں نے شاہین کالج نظام آباد میں نیٹ میں اپنی عمدہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم بی بی ایس سیٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج سدی پیٹ میں حاصل کرنے پر مٹ پلی کے اس نوجوان کی روزنامہ سیاست، گروپ آف ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے میڈی کو ایوارڈ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست و ایم ایل سی، جناب لطیف خان چیرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تقسیم ایوارڈ تقریب میں تہنیت پیش کرتے ہوئے ایوارڈ حوالے کیا۔