کورٹلہ کے وفد کی عامرعلی خاں سے ملاقات، جلسہ میں شرکت کی دعوت

   

کورٹلہ 2 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب مجاہد ریاستی کارگذار صدر یونائیٹیڈ مسلم مائناریٹی رائٹس آرگنائزیشن کی قیادت میں مسلمانان کورٹلہ کا ایک وفد دفتر روزنامہ سیاست حیدرآباد پہونچ کر جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر کو 6 اکتوبر 2024 ء بروز اتوار کورٹلہ میں حالات حاضرہ میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی خواہش کرتے ہوئے دعوت نامہ حوالہ کیا۔ اس موقع پر جناب مجاہد نے کورٹلہ میں منعقدہ اس عظیم الشان جلسہ عام میں جناب محمد علی شبیر مشیر گورنمنٹ تلنگانہ و سابق ریاستی وزیر، کلوا کنٹلہ سنجے رکن اسمبلی کورٹلہ، جناب عامر علی خاں رکن قانون ساز کونسل، جواڈی نرسنگ راؤ، جناب رویندر کانگریس کمیونکیشن ممبر، جناب عبیداللہ کوتوال چیرمین ریاست تلنگانہ مائناریٹی کارپوریشن، ڈاکٹر ریاض تلنگانہ پردیش کانگریس آئی پارٹی ترجمان و چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ لٹریری پریشد، جناب سید عظمت اللہ حسینی چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ، جناب طاہر بن حمدان چیرمین تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے علاوہ مقامی قائدین شرکت کریں گے۔ جناب عامر علی خاں رکن قانون ساز کونسل نے وفد کو کورٹلہ میں منعقدہ حالات حاضرہ میں شرکت کرنے کا تیقن دیا۔