کورٹلہ کے 8نوجوان کی مہاراشٹرا سے واپسی

   

کورٹلہ 9 /مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کورٹلہ ٹاون سے تعلق رکھنے والے 8نوجوان جو تبلیغی جماعت میں چار ماہ کیلئے گئے تھے لاک ڈاون کی وجہ سے مہاراشٹرا کے پونا شہر میں پھنسے ہوئے تھے وہ لوگ کورٹلہ آنے کیلئے بے چین تھے جب انہوں نے پونہ کا ضلعی نظم و نسق سے رابطہ پیدا کیا تو انہوں نے تلنگانہ حکومت سے لیٹر لانے کیلئے کہا جب اس کی اطلاع سابق رکن پارلیمنٹ نظام آباد و ریاستی صدر تلنگانہ جاگروتی سریمتی کلواکنٹلہ کویتا کو دی گئی تو محترمہ کویتا نے دو گھنٹے کے اندر کاروائی کرتے ہوئے ان نوجوانوں کو واپس لانے کے انتظامات کروائے انہوں نے ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے مہاراشٹرا حکومت کو ایک لیٹر روانہ کرتے ہوئے ان نوجوانوں کو ان کے آبائی مقام کورٹلہ واپسی انتظام کروانے کی خواہش کی جس پر وہاں کا ضلعی نظم و نسق فوری اس پر عمل کرتے ہوئے ان 8نوجوانوں کو کورٹلہ روانہ کردیا جس پر تبلیغی جماعت کے نوجوانوں نے سریمتی کلواکنٹلہ کویتا سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر ضلع جگتیال ٹی آریس یوتھ صدر ڈی سریش نے اپنے بیان میں کہا کہ سریمتی کویتا ہماری تلنگانہ ریاست کے عوام جو دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں اُن کو اپنے زاتی خرچ پر تلنگانہ لانے کی انتظامات کر رہی ہے جس کی انہو ں نے ستائش کی اور کہا کہ آج تبلیغی جماعت سے وابستہ نوجوانوں کو کورٹلہ لانے میں کویتا نے خصوصی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا اس کے علاوہ کورٹلہ کے مجلسی بلدیہ کونسلر مظفر احمد سجو اور جگتیال کے مرزا فضل اللہ بیگ نے بھی نوجوانوں کی واپسی میں اہم رول ادا کیا۔اس موقع پر مجلسی کونسلر مظفر احمد سجو ‘محمد عبدالرحیم ٹی آریس لیڈ ر ‘محمد عبدالسلیم فاروقی ‘محمد چاند پاشاہ ‘واسق الرحمن نے جماعت کے ساتھیوں سے کورٹلہ گورنمنٹ ہاسپٹل پہونچنے پر اُن سے ملاقات کی اور کویتا کا شکریہ ادا کیا۔