کوریائی ایئرلائن سامان کے ساتھ مسافر کا وزن بھی کرے گی

   

سیئول: اگر آپ کو اپنے بڑھتے وزن سے تشویش ہے تو یہ تفصیلات آپ کیلئے ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہو سکتی ہیں۔جی ہاں… آپ کے سفر کے دوران آپ کا وزن ہی اس بات کا تعین کرے گا کہ آپ ہوائی اڈے پر شرمندہ ہوں گے یا نہیں!فن لینڈ کی کمپنی فن ائیر نے ہیلسنکی ہوائی اڈے پر روانگی کے گیٹ پر مسافروں کا وزن کرنے کیلئے ایک تجربہ کرنا شروع کر دیا ہے منصوبہ، جسے کمپنی نے فن لینڈ کے ہیلسنکی ہوائی اڈے پر اپنے آپریشنز ہیڈ کوارٹر میں شروع کیا تھا، کا مقصد ٹیک آف سے پہلے ہوائی جہاز کے وزن کے تخمینے کو بہتر بنانا ہے۔کورین ایئر کی جانب سے چند ماہ قبل سفر سے پہلے مسافروں کا وزن کرنے کے منصوبے کے اعلان کے بعد، ایسا لگتا ہے کہ یورپ کی ایئر لائنز جلد ہی اس کی پیروی کریں گی۔