ریاض : سعودی عرب میں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح اور اس کی پھوپھی نے مقامی عربی پوشاک زین تن کر کے کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول کی سیر کی۔ صیاہد میں ہونے والے اس میلے کو سیاحتی اور سفارتی وفود کی بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔جنوبی کوریا کی سیاح خاتون کا نام شیمی جین ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “میں امریکہ میں مقیم ہوں اور کمپیوٹر پروگرامنگ کے شعبے میں کام کرتی ہوں۔ یہ میرا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔ میں یہاں اپنی پھوپھی سے ملنے آئی ہوں جو مملکت میں ہی مقیم ہیں۔ انہوں نے مجھے اونٹوں کے اس میلے کے بارے میں بتایا۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ اور پھوپھی کے ہمراہ میلے میں آئی ہوں”۔شیمی جین کے مطابق انہیں سعودی خواتین کے پہنے جانے والے برقعہ اور نقاب پسند آئے لہذا انہوں نے اپنی پھوپھی کے ساتھ مل کر یہ پہننے کا تجربہ کیا۔شیمی نے مزید بتایا کہ انہیں اس میلے کے کئی امور نے متوجہ کیا۔ ان میں صحرائی علاقے میں پیش کی جانے والی جدید خدمات، مقابلوں میں نوجوانوں کا جوش و خروش اور تماشائیوں کی جانب سے بھرپور طریقے سے حوصلہ افزائی شامل ہے۔