سیول ۔ 29 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کوریا اوپن کے فائنل میچ میں جاپان کے کینٹو موموٹا نے آج نمبر دو تائیوان کے جوتین چن کو شکست دے کر مینس سنگل خطاب اپنے نام کرلیا ۔ 53 منٹ چلنے والے مقابلہ میں موموٹا نے 25 سالہ جیو کو 21-17 ، 21-19 سے شکست دے دی ۔ موموٹا جنہوں نے ابھی تک 300 مقابلے جیت چکے ہیں۔ 2016 ء میں ایک جوا خانہ میں شرکت کرنے پر ان کو ایک سال کیلئے معطل کردیا گیا تھا ، جس کے باعث وہ 2016 کے ریو اولمپکس میں بھی شرکت کرنے سے قاصر تھے ۔ جاپانی اسٹار کھلاڑی جو فی الحال عالمی نمبر دو پوزیشن پر ہیں۔ اتوار کی جیت کے ستاھ آئندہ سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کو یقینی بنالیا ہے ۔ خوات ین کے زمرہ میں چین کی ہی بنگ جیاڈ نے تھائی لے۔ڈ کی رحانوک انٹانون کو 21-17 ، 24-22 ، 18-21 سے شکست دے کر خطاب جیت لیا۔