کور نمبر 1 سے 1500 تک عازمین حج کی آج ٹیکہ اندازی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/10جولائی، ( پریس نوٹ ) جناب محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کہ عازمین حج کو کل جمعرات 11جولائی کو حج ہاؤز نامپلی میں صبح 10:30 بجے تا 4 بجے شام ٹیکہ اندازی کی جائے گی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منتخب عازمین حج کو تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج ہاوز میں ٹیکہ اندازی کا کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں ایسے عازمین حج جن کا کور نمبر 1 سے 1500 تک ہے وہ کل ٹیکہ اندازی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ جناب محمد مسیح اللہ خاں نے عازمین حج سے ادباً گذارش کی ہے کہ وہ ٹیکہ اندازی کے دوران صبر و تحمل کے ساتھ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں اور ضعیف العمر عازمین حج کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 70 سال یا اس سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے مخصوص ٹیکے دیئے جائیں گے۔ ایسے عازمین حج جو حیدرآباد، سکندرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل اضلاع سے تعلق رکھتے ہوں وہی عازمین حج استفادہ کرسکیں گے۔ عازمین حج انپے ساتھ کور نمبر یا اس کی سلپ ضرور لائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے عازمین اس نمبر پر 040-23298793 یا پھر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ، حج ہاوز نامپلی حیدرآباد کے دفتر کے اوقات میں راست ربط پیدا کرسکتے ہیں۔