کوزی کوڈ حادثہ ،زخمی 74 افراد ہاسپٹل سے ڈسچارج

   

کوزی کوڈ :کیرالا کے کوزی کوڈ ہوائی اڈہ پر گزشتہ جمعہ کو ہوئے طیارہ حادثہ کے زخمیوں میں سے 74 کوعلاج کے بعد اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے ۔ایئر انڈیا ایکسپریس نے آج بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج زخمی مسافروں میں سے 74 پوری طرح صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے ۔متعدد زخمی مسافروں کا آپریشن بھی کرنا پڑا۔ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم اسپتالوں میں موجود ہے جو زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کی پوری مدد کررہی ہیں۔گورنمنٹ ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا کی یونٹ ایئرانڈیا ایکسپریس بوئنگ 737-800 طیارہ ہوائی اڈہ پر اترتے وقت رن وے پار کر کے 35 میٹر گہری کھائی میں گرگیا تھا۔