کوسووو میں اندرون 18ماہ دوسرے پارلیمانی انتخابات

   

ہرگونیا : کوسووو میں ہونے والے قبل از وقت عام انتخابات میں نئی ملکی پارلیمان منتخب کی جا رہی ہے۔ تازہ جائزوں کے مطابق حزب اختلاف کی بائیں بازو کی قوم پرست جماعت کی کامیابی کی امید ہے۔ اس جماعت کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم آلبِن کْرتی ملک میں وسیع تر اصلاحات کے حامی ہیں۔ کوسووو میں یہ انتخابات اس لیے ہو رہے ہیں کہ ملکی آئینی عدالت کے ایک فیصلے کے مطابق سابقہ حکومت کی تشکیل اور اس کے لیے طریقہ کار جزوی طور پر غیر آئینی تھے۔