سربیا 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کوسووو میں آج بروز اتوار نئی پارلیمان کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 1.9 ملین اہل ووٹرز پارلیمان کے ایک سو بیس اراکین کا انتخاب کریں گے۔ اس الیکشن کا اہتمام ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم نے ہیگ میں واقع عالمی فوجداری عدالت کی اس اپیل کے بعد جولائی میں استعفی دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی حکومت سن انیس سو اٹھانوے اور ننانوے کی جنگ کے دوران اور بعد میں سرب نسلی گروہوں کے خلاف ہونے والے مبینہ جنگی جرائم کا جواب دے۔ اس الیکشن سے قبل کوسووو میں کئی حلقوں نے سربیا کے ساتھ معمول کی تعلقات بحال کرنے پر زور دیا ہے۔
