ہیگ: ہاشم تھاچی کوسوو کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہیں کوسووو ٹریبیونل کی طرف سے جنگی جرائم کا قصوروار قرار دیا گیا، جسکے بعد انہوں نے جمعرات کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ تھاچی کو جمعرات کو گرفتار کر کے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع کوسووو ٹریبیونل کے حراستی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تازہ ترین پیشرفت کے نتیجہ میں کوسووو میں سیاسی عدم استحکام کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ تھاچی اور کوسووو لبریشن آرمی کے تین سابق رہنماؤں پر غیر قانونی طور پر حراستی مراکز چلانے کے الزامات ہیں۔ ان حراستی مراکز میں سیاسی مخالفین کو غیر انسانی حالات میں رکھا گیا۔ انہیں اذیتیں دی گئیں اور بعض اوقات انہیں قتل بھی کیا گیا۔ تھاچی ان الزامات کی مسلسل تردید کرتے رہے ہیں۔